لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے قائد کے قائد کے حق میں منفرد الفاظ پیش کرکے موجودہ حکومت کا شدید نشانہ بنایا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے قائد کے قائد کے حق میں منفرد الفاظ پیش کرکے موجودہ حکومت کا شدید نشانہ بنایا۔
اپنے قائد کی تعریف کے گیت گاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ایک برینڈ کا نام ہیں، اور ان کے نام پر ہر ایرے غیرے اور نتھو خیرے نے اپنی دکانداری چلائی۔
موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹپنی ترجمان صاحب جعلی تبدیلی کا حقیقی چہرہ اب پوری قوم کے سامنے آچکا ہے۔ جبکہ حالات ایسے آگئے ہیں کہ نواز شریف پر اب سیاسی بونے بھی تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔۔۔
عظمی نے فیاض چوہان اور فردوس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونو کے بعد اب موجودہ ناقص حکومت کے تلوے چاٹنے، حسان خاور اوچھل کھود کررہے ہیں۔
انہوں نے ماضی کے دھرنوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 126 دن ڈی چوک میں جو پتلی تماشا لگایا وہ ابھی قوم کو بھولی نہیں۔ جب عوام کا اکسایا گیا کہ بجلی کے بل نہں دینے وغیرہ۔
عمران خان کس طرح وزیراعظم بنائے گئے اب تو زبان زدعام ہو چکا ہے۔