اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) کرونا کے باوجود موجودہ حکومت نے جو کارکردگی کی ہے اس کو دیکھانے کے لئے عوام کے لئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) کرونا کے باوجود موجودہ حکومت نے جو کارکردگی کی ہے اس کو دیکھانے کے لئے عوام کے لئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں ، حکومت کو جب کچھ ملا نہیں تو حکومت کی طرف سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے پاکستانیوں کے بیرون ملک جا کر کام کرنے والوں کا کریڈٹ بھی اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے کہ بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔
بیرون ممالک کی فہرست میں سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب جا چکے ہیں، جن کی کل تعداد 569870 ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات آتا ہے، جہاں پر بھی پاکستان کی کثیر تعداد اپنے ملک میں ریونیو بھیج رہی ہے۔