کراچی (اعتماد ٹی وی) تفصیلات کے مطابق سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ہراساں کیا گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے وفاقی اور سندھ حکومت کو تین صفحات پر مشتمل ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان کو ہراساں کیا ہے اور دھمکایا ہے
مزید تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے خط میں انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس میں موجود ان کے گھر جب وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر کا کام کروا رہی تھی تو کچھ افراد گھر میں گھس آئے اور انہوں نے ان کو ہراساں کیا دھمکیاں دی ذاتی معلومات حاصل کی اور یہ بھی بتایا کہ ان کا تعلق حکومتی اداروں سے ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے تین صفحات پر مشتمل خط میں تفصیلات بتا کر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے