سیاست (اعتماد ٹی وی) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر شادی سے واپس آتے ہوئے ح-م-ل-ہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹویٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا اور بتایا کہ ان پر دو نامعلوم افراد جو کہ موٹر بائیک پہ آئے تھے انھوں نے ح-م-ل-ہ کیا اور ان کی گاڑی پر ف-ا-ئ-ر-ن-گ کی جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آ رہی تھیں انھوں نے مزید لکھا کہ ان کے ڈرائیور اور پی ایس بھی گاڑی میں موجود تھے ابھی انہوں نے اپنی گاڑی تبدیل ہی کی تھی کہ ان کے ساتھ یہ واقع پیش آیا۔
سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے پر ہوئے اس واقعے کے پیش نظر حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لے لیا اور اپنی ٹویٹ میں اپنے سابق شوہر عمران خان کی حکومت کو بھی یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنادیا کہ یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان، فراڈیوں کی حکومت میں خوش آمدید۔