موسم (اعتماد ٹی وی) تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے اور عوام کو الرٹ رہنے کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں شدت اختیار کررہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے
محکمہ موسمیات نے سندھ کے کئی علاقوں جن میں کراچی، میرپور خاص اور سکھر وغیرہ بھی شامل ہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابرآلود اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے
یاد رہے کہ اس سال بارشوں کا سلسلہ سردیوں میں پچھلے سال کے مقابلے ذرا دیر سے شروع ہو رہا ہے اور بارشوں کے اس سلسلے کی بدولت سردی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے محکمہ موسمیات نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ساری تیاری مکمل کر لی ہے اور عوام کو شدید بارشوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی تفصیلات جاری کردی ہیں