لاہور ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، انہوں نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں بتایا کہ چائنہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کی جائے گی۔ جس میں سے پچاس ہزار ٹن کھاد لے کر پہلا جہاز 10 فروری 2022 کو پاکستان پہنچ جائے گا۔
جبکہ جنوری سے تقریبا چھ لاکھ ٹن کھاد مقامی طور پر بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح بین الاقوامی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔