پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے ملک میں نکاح کے حوالے سے نیا نظام متعارف کروادیا ہے نکاح کی رجسٹر کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹیپ متعارف کر وائی جائے گی اور نکاح خواں کا ایک اکاؤنٹ بنایا جائے گا اور اس اکاوئنٹ میں فیس جمع کروائی جائے گی اور ان سب کے لیے نکاح خواں کو باقاعدہ ایک کورس کروایا جائے گا جس میں ان کو ٹریننگ دی جائے گی ساتھ ہی ساتھ گواہان کے شناختی کارڈ کو بائیو میٹرک سسٹم کے لیے سکین کیا جائے گا اور کنفرمیشن کے بعد اور انگوٹھے کا نشان میچ ہو جانے کے بعد ہی وہ نکاح میں گواہان کے طور پر شامل ہو سکیں گے اور جب تک ایک نکاح کی فیس نہیں جمع کروائی جائے گی تب تک دوسرا نکاح ممکن نہیں ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ دلہا کی تصویر بنائی جائے گی ۔
تصویر بنانے کا مقصد یہ ہو گا کہ یہ پتہ چلا سکیں کہ دلہے پہ کسی قسم کا کوئی فرد جرم عائد تو نہیں یا وہ اشتہاری ملزمان تو نہیں۔