“عمران خان سیاحوں کا۔۔۔” فواد چوہدی کے خلاف ایف آئی آر کروائی جائے، سوشل میڈیا پر احتجاج طول پکڑنے لگا
“عمران خان سیاحوں کا۔۔۔” فواد چوہدی کے خلاف ایف آئی آر کروائی جائے، سوشل میڈیا پر احتجاج طول پکڑنے لگا
مری (اعتماد ٹی وی) حالیہ مری میں ہونے والا واقعہ، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضائع ہوا، اسے لے کر پوری قوم میں اُداسی کا سماء ہے۔
اگرچہ حکومت کی طرف سے وہاں ایمبرجنسی نافذ کر کے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا مگر پھر بھی عوام کی طرف سے حکومت کے لئے شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
عوام کی طرف سے سوشل میڈیا کی طرف سے احتجاج کیا جا رہا ہے کہ اس سارے معاملات کا ذمہ دار عمران خاں ہے، جس نے اس بارے میں بر وقت اقدام نہیں لیا۔
دوسری طرف عوام وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا 3 دن پہلا ٹوئٹ شئیر کر کے کہ رہ ہے ہیں کہ یہ ایف آئی ار ہونی چاہئے، جس میں فواد نے لکھا تھا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہے اور یہ سیاحت کے لئے ایک خوش آئین بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال عام آدمی کی آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال 100 بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔