مری (اعتماد ٹی وی) ملکہ کوہسار مری میں ہونے والے حادثات کے بعد بہت سے معاملات حکومت کی اور عوام کی نظر آنے لگے آگے۔ بہت سی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس کی وجہ سے مری کے حالات اور واضح طور پر سامنے آنے لگے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد سڑک پر برف پھینک کر سفر کرنے والوں کو پریشان کر رہے ہیں اور کچھ کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے لیے ہزاروں روپے کی چینیں لگا کر دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مری میں ہونے والے فراڈ میں سے ایک فراڈ اور سامنے آ گیا جس میں مری کی عوام سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی تھی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔