اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملائیشیا کے سابقہ وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ملائیشیا کے سابقہ وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پیغام جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ملائیشین میڈیا کے مطابق جناب مہاتیر محمد صاحب حیات ہیں اور زیر علاج ہیں۔
ان کا کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی کچھ پاکستانی دوست ان کی وفات کی جھوٹی خبر پھیلا رہے ہیں۔
الجزیرہ خبر رساں ادارے کے مطابق، 96 سالہ سابقہ وزیراعظم ملائشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹیوٹ کولہ لمپور میں گزشتہ دو دنو سے زیر علاج ہے۔
ان کی بیٹی کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق، ڈاکٹر صاحب کی اب طبعیت بہتر ہے اور علاج سے ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہیں۔
ان کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فیملی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کریں۔
رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر صاحب دل کے کافی امراض میں مبتلا ہیں اور انہیں کئی دفعہ دل کا دورا بھی پر چکا ہے جبکہ ان کی متعدد بار ہارٹ بائی پاس سرجریز بھی ہو چکی ہیں۔