سیاست (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بہت بڑے انکشافات کیے تھے۔ مسلم لیگ (ن) سے اپنے اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ صاف پانی کے معاملے پر ان کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اختلاف ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے پر مجبور ہوئے تھے لیکن اگر وہ معاملہ نہ پیش ہوتا تو آج بھی ن لیگ کے ساتھ ہی ہونا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب سے چھوڑا ہے تب سے شریف خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہاں البتہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کے پاکستان کا وزیراعظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیکن معاملہ جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو انہوں نے بیان دیا کے اگر میں کسی کو وزیراعظم بنا سکتا تو خود نا بن جاتا۔