لاہور (اعتماد ٹی وی ) پی ایس ایل 7 کا ترانہ ابھی ریلیز نہیں ہوا لیکن ترانے کے ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ترانے کی دھوم مچ گئی۔ آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے اپنے خوب جوہر دیکھائے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) پی ایس ایل 7 کا ترانہ ابھی ریلیز نہیں ہوا لیکن ترانے کے ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ترانے کی دھوم مچ گئی۔ آئمہ بیگ اور عاطف اسلم نے اپنے خوب جوہر دیکھائے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق، اسی ٹریلر میں دلچسپ چیز دیکھنے کو ملی۔ ٹریلر کی 35 ویں سیکنڈ کے قریب بچوں کو گلیوں اور چوکوں میں بھاگتا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی سین میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیوار پر مریم نواز کا نام لکھا نظر آتا ہے۔
دراصل، ترقیاتی کام کی افتتاحی تختی پر نام لکھا ویڈیو میں پڑھا جا سکتا ہے۔ مریم نواز کے ساتھ ساتھ لاہور کے مزنگ کے علاقے سے رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کا نام بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس طرح نام آنا کوئی بڑی بات نہیں بعد اوقات شوٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ میں مختلف چیزیں آجاتی ہیں۔
تاہم اس سلسلے میں یہ کہنا درست نہیں کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہو کیونکہ لاہور کے گلی کوچوں میں مسلم لیگ نواز کے ترقیاتی کاموں کے ہی جھنڈے لگے ہوئے ہیں۔
مگر یہ بات بھی ممکن ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا ہو کیو نکہ ایڈٹنگ کے وقت ان چیزوں پر نظر رکھی جاتی ہے کہ ویڈیو کا بیک گراؤنڈ کیسا ہے۔