اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ، مشہور ٹی وی اینکر و صحافی غریدہ فارقی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ سب لوگ اپنی اپنی فیول کی ٹینکیاں فل کروا لے کیونکہ نئے پاکستان میں پٹرول کی قیمت ایک بار پھر سے بڑھنے جا رہی ہیں ۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس دفعہ سمری 5 سے روپے بڑھانے کی بھیجی جا رہی ہے ۔ فارقی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “گھبرانا نہیں ہے”۔
تجزیہ نگار کے مطابق ، عالمی سطح پر امریکہ، روس اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال بھی ایک وجہ ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ۔
جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے میں بھی مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مزید سنجیدہ صورتحال سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے ۔