اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) آپ بھی جان کر حیران رہ جائینگے کہ ایک شخض کیسے اپنی 8 بیویوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں وہ بھی خوشی سے رہ سکتا ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) آپ بھی جان کر حیران رہ جائینگے کہ ایک شخض کیسے اپنی 8 بیویوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں وہ بھی خوشی سے رہ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، تھائی لینڈ میں مقیم اونگ دام سوروت نامی ایک نوجوان شخص نے اپنی ویڈیو شئیر کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں اس نے بتایا کہ وہ اور ا سکی 8 بیویوں ایک ساتھ ہی ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔
اس نے اپنا انٹرویو ایک یوٹیوب چینل پر جاری کیا جس میں اس تھائی لینڈ کے نوجوان نے ہوسٹ سے اپنی آٹھ بیویوں کا تعارف کروایا۔
اس نے تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی ہر بیوی سے اس کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی حیران کن بات یہ ہے کہ آٹھوں بیویوں نے اپنے شوہر کو پوری دنیا کا سب سے زیادہ نرم دل، مہربان اور سب سے زیادہ خیال رکھنے والا آدمی قرار دے دیا۔
تعجب کی بات ہے کہ اس آدمی نے اپنی آٹھوں بیویاں ایک ہی گھر میں خوشی سے رکھی ہوئی ہیں۔