اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) آخر کار حکومت نے عوام کا سوچ ہی لیا، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) آخر کار حکومت نے عوام کا سوچ ہی لیا، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔
جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم خان نے عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول 11 روپے ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی بڑھ رہی ہے اور اس وجہ سے تیل کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں ۔
مگر عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے اور پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو مسترد کر دیا۔
اس طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عارضی طور پر حکومت کی جانب سے اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔