اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پریس ریلیز جاری کی، جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بتایا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پریس ریلیز جاری کی، جس میں انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بتایا۔
جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، وفاقی حکومت نے ملازمین کے لئے 15 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے، جبکہ یہ 15 فیصد اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔
اور اس کے حق دار وہ ملازمین ہیں جن کی پہلے سے تنخواہیں کم اور انہیں کوئی اور الاؤنس نہیں دیا جا رہا تھا۔ اس الاؤنس کا نام “ڈسپریٹی الاؤنس” رکھا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ تنخواہوں کے یہی پیکچ کے عملدرآمد کے لئے صوبوں کو بھی شفارشات کی گئی ہیں کہ صوبے اپنے فنڈ سے ایسے ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دے جو کہ پہلے سے کوئی الاؤنس نہیں لے رہے ہیں۔
دوسری طرف بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن کے لئے بھی سمری تیار کر لی ہے تاکہ عرصہ دراز سے پھنسے ملازمین کو ان کے حق دلوایا جائے اور بروقت ان کی پروموشن ہو سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ، مزید بتایا گیا کہ سرکاری آسامیوں کو خیبر پختوںخواں کے طرز پر اپ گریڈ کرنے کے فیصلہ اپریل میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ ایڈہوک ریلیف/ الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق کیا جائے گا۔