قصور ( اعتماد ٹی وی) گزشتہ شام کو قصور کے نواحی گاؤں نندکے تکیہ میں موجودہ ایشیاء کی بڑی پیپر مل، جس کا نام لاہور پیکجز مل ہے، اس کے ویئر ہاؤس میں آگ بڑھک اُٹھی۔
قصور ( اعتماد ٹی وی) گزشتہ شام کو قصور کے نواحی گاؤں نندکے تکیہ میں موجودہ ایشیاء کی بڑی پیپر مل، جس کا نام لاہور پیکجز مل ہے، اس کے ویئر ہاؤس میں آگ بڑھک اُٹھی۔
تفصیلات کے مطابق، آگ کافی پھیل چکی ہے جسے درجہ 1 کی آگ قرار دیا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق مزید ایک دو دن لگ سکتے ہے آگ کو بجھانے کے لئے۔
ریسکیو ٹیم کے سربراہ کے مطابق، قصور کے ساتھ موجود اضلاع اوکاڑہ اور لاہور سے اس معاملے میں مدد مانگ لی گئی تھی، جس کی ٹیمیں بھی بروقت پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
جبکہ اطلاعات موصول ہو رہی ہے کہ آگ سے جلھس کر دو لوگ اس فانی دُنیا سے جا چکے ہیں۔ آگ وئیر ہاؤس میں لگی ہے جبکہ اس بات کا تعین ابھی تک نا ہو سکا کہ آگ کیوں لگی۔
یہ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 4 ایکٹر کے قریب فیکٹری کی حدود کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
آگ پر قابو نا پانے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چونکہ فیکٹری گتے اور کاغذ تھی، اس وجہ سے آگ زیادہ بڑھک اُٹھی اور ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔