ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر کے ذریعے فیصل واڈا کی ایک ویڈیو اپلوڈ کر دی
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور ساتھ لکھا “یہ بات ہوئی نا سچے ٹائیگر”۔ ویڈیو فیصل واڈا کے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کچھ حصہ ہے جس میں فیصل واڈا سے صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ پیتے ہیں اور پلاتے ہیں بھی ہیں جس کے جواب میں فیصل واڈا نے بڑی ڈھٹائی سے جواب دیا کہ “میں ٹی وی کیمرے کے اوپر بیٹھ کر پیوں گا اور مجھے کوئی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی”.
اس کے ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ بدھ کے روز فیصل واڈا کی دوہری شہریت کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کو نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔ اور آج عامر لیاقت حسین نے ایسی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپلوڈ کر دی جس کی وجہ سے نون لیگ اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز آپس میں بحث مباحثے کر رہے ہیں اور حکومت کو بھی اس میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔