لاہور ( اعتماد ٹی وی) گزشتہ رات “نیوز ون” چینل پر آن ائیر ہونے والے غریدہ فاروقی کے ٹاک شو “جی فار غریدہ” میں مراد سعید کو لے کر ناذیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ، جس پر لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے ۔

اس پر ایکشن لیتے ہوئے ، پیمرا نے نیوز ون چینل کے سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس مکالمے کا ذکر کیا جس میں انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی وزارت کو پہلی پوزیشن لینے پر ان پر تبصرہ کیا ۔
اس شو کاز نوٹس کو شئیر کرتے ہوئے ، “جی فار غریدہ” کی ہوسٹ غریدہ فاروقی نے کہا کہ یہ صرف نوٹس ہی نہیں بلکہ کوئی غیر قانونی طور پر پوری ملک میں نیوز ون چینل کو بند کر رہا ہے ۔
دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ عوام نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا رکھے ہیں ، جس میں زیادہ تر غریدہ فاروقی اور ان کے شو میں موجود تمام مہمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔