لاہور ( اعتماد ٹی وی) موجودہ سوشل میڈیا پر مشہور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے خلاف چلنے والی کپمئن پر، غریدہ فاروقی نے بھی خاموشی توڑ کراپنا مؤقف بیان کر دیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) موجودہ سوشل میڈیا پر مشہور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے خلاف چلنے والی کپمئن پر، غریدہ فاروقی نے بھی خاموشی توڑ کراپنا مؤقف بیان کر دیا۔
غریدہ نے مرتضٰی سولنگی کے پیغام کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بلکل انہوں نے شو میں کوئی ایسی بات نہیں کی جیسا سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بھی قابل اعتراض لفظ استعمال نہیں کیا اور نا ہی ان کے شو میں بلائے گئے مہمانوں کی طرف سے کوئی بدتمیزی والی زبان استعمال کی گئی تھی ۔
فاروقی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کتاب میں کیا تھا انہیں بلکل بھی کچھ پتہ نہیں تھا، اسی لئے انہوں نے شو میں بھی پوچھا تھا کہ کتاب میں کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں آخر لکھا کیا تھا، شاید وہ لوگ بتا سکے جنہیں اس بات پر تکلیف ہوئی ہے ۔
سابقہ ڈی جی ریڈیو پاکستان اور موجودہ نئے دُور اخبار کے ایڈیٹر مرتضیٰ سولنگی بھی غریدہ فاروقی کے حق میں کھڑے ہوگئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں غریدہ فاروقی کے حق میں وضاحت دی ۔
مرتضٰی سولنگی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ غریدہ فاروقی نے اپنے ٹاک شو میں کچھ بھی بُرا نہیں کہا، جیسا اس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فارقی کے شو میں آئے مہمانوں نےنا نازیبا زبان استعمال کی لیکن غریدہ کی طرف سے کچھ بُرا نہیں کیا گیا ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ روز غریدہ فاروقی کے ٹاک شو “جی فار غریدہ” میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے 10 سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کرنے والی وزارتوں کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی خبر پر تبصرہ کیا گیا ۔
ان وزارتوں میں سرفہرت وزارت مواصلات تھی، جس کے وزیر مراد سعید، جن کے بارے میں ریحام خان نے اپنی کتاب میں کچھ غلیظ لکھ رکھا ہے ۔
جب مراد سعید کا تذکرہ شو میں کیا گیا تو اینکر پرسن کی طرف سے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے آئے مہمان سے پوچھا گیا کہ آخر مراد سعید نے ایسا کونسا کام کر دیا جس کی وجہ سے ان کی وزارت سب سے پہلے نمبر آئی ۔
تو ان کے شو میں آئے سئنیر تجزیہ نگار محسن بیگ کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے پرجیکٹس کا تو پتہ لیکن وجہ شاید وہ ہو سکتی ہے جو ریحام خان نے اپنی کتاب میں بتا رکھی ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ، باقی آئے مہمانوں نے بھی محسن بیگ کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اسی بات پر اتفاق رائے کیا ۔
اس صورت حال کو لے کر سوشل میڈیا پر غریدہ فاروقی کو مختلف غیر مناسب القابات کےساتھ پکارا جا رہا ہے ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہیں اس طرح نہیں کرنا چاہئے تھا ۔
جبکہ مختلف قسم کے ٹرینڈز مختلف اعنوان کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں، جن میں ‘جی فار گھٹیا’، ‘جی فار غلیظ’ وغیرہ شامل ہیں ۔