مہنگائی (اعتماد ٹی وی ) پاکستان میں عوام پر ایک بار پھر پٹرول گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے سے مہنگائی کے ستائے غریب عوام پر مزید بوجھ پڑے گا جس سے ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق 16 فروری سے ملک میں پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
اس سے قبل فروری کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک بڑھانے کی سمری اوگرا نے وزیراعظم کو بھیجی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا تھا۔۔