لاہور ( اعتماد ٹی وی) شاہد آفریدی کے اچانک اعلان سے لوگوں میں افسردگی کے ساتھ ساتھ مایوسی بھی پائی جا رہی ہیں۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) شاہد آفریدی کے اچانک اعلان سے لوگوں میں افسردگی کے ساتھ ساتھ مایوسی بھی پائی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے مشہور کرکٹر بوم بوم آفریدی نے پی ایس ایل کو چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح انہوں نے رواں پی ایسل ایل 7 کو الوداع کہ دیا ہے۔
اب وہ کوئٹہ گلیڈیٹر کا پی ایس ایل میں حصہ نہیں لینگے۔ شاہد آفریدی نے اپنی آخری پی ایس ایل میچ میں 2 وکٹیں لی اور پھر وہ خود رن آؤٹ ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق، شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سننے اور دیکھنے والوں سے سلام لے کر کہا کہ یہ ویڈیو ان کے فینز کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے ان کے کیرئیر میں ان کی سپورٹ کی ہے اور ان کے فینز اس طرح ہی جس طرح ان کی فیملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرے کیونکہ ان کے کمر کی درد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی درد اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ان کے پاؤں کی انگلیوں تک ان کی درد جاتی ہے کیونکہ وہ 15 سال سے اس درد کے ساتھ کھیل رہے تھے۔
انہوں نے پھر دہرایا کہ وہ چاہتے تھے کہ اچھے نوٹ پر پی ایس ایل ختم ہو لیکن اب ان کی برداشت کی ہمت ختم ہو گئ ہے۔
انہوں نے سب فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل ابھی چھوڑ رہے ہیں کہ انہیں ٹھیک ہونے میں ٹائم لگے گا اور وہ ٹھیک ہو کر واپیس آئینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پھر کسی لیگ میں اپنے فینز کے سامنے دوبارہ آئینگے۔