لاہور: 14 فروری (ویلنٹائن ڈے) کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن اتوار کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا تھا۔
اس’نوٹیفکیشن’ میں طلباء کو ہدایت دی گئی کہ وہ 14 فروری (ویلنٹائن ڈے) کو “حیا ڈے” کے طور پر منائیں اور ایک مخصوص ڈریس کوڈ پر عمل کریں۔ اس دن طالب علموں کو ‘سفید نمازی ٹوپیاں’ پہننے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ طالبات کو ‘کالے دستانے اور موزے کے ساتھ سیاہ برقعے’ پہننے کو کہا گیا تھا۔ جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر طلبہ و طالبات نےان ہدایات پر عمل نہ کیا تو انہیں دس ہزار روپے جرمانہ دینا ہو بلکہ انہیں تبلیغی جماعت کے ساتھ زبردستی بھیجا جائے گا۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے “جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، 14 فروری قریب آ رہا ہے،”۔ اس لیے اس سال بھی اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے مقررہ اصول اور پروٹوکول بنائے ہیں جو ہمارے مقدس مذہب میں حرام ہیں اورنوجوانوں کو غلط راستے کی طرف لے جا رہے ہیں۔