اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز سے میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کے درمیان کوئی علیحدگی ہوئی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز سے میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کے درمیان کوئی علیحدگی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اس بارے میں وضاحت جاری کر کے سب افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے پیغام جاری کیا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشری بی بی کے درمیان کوئی معاملات خراب نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بشری بی بی نے صرف ایک ہی دُورہ لاہور کیا تھا۔ اس کے بعد اب تک وہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مقمیم ہیں۔
دوسری طرف، انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کے بارے میں مت گھڑت خبریں دینے پر حکومت پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف عدالت میں پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر اب بھی کوئی وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔