لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر گھر بنانے کے لئے دیئے جانے والے قرضوں پر شرح سود میں کمی کر دی۔ قرضوں کی شرح سود میں کمی’ اب گھر بنانا ہوا آسان’۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر گھر بنانے کے لئے دیئے جانے والے قرضوں پر شرح سود میں کمی کر دی۔ قرضوں کی شرح سود میں کمی’ اب گھر بنانا ہوا آسان’۔
تفصیلات کے مطابق، حکومت پاکستان نے پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے شہریوں کو قرضے فراہم کئے جس سے لوگ اپنے گھر بنا سکتے ہیں ۔
اب حکومت نے اس اسکیم میں نئے پروجیکٹس کا اضافہ کیا ہے جس کے لئے قرضے مزید سستے کئے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرضوں پر شرح سودمیں کمی کے شیڈول کو جاری کر دیا ہے۔ 1 سے پانچ سال تک کے قرضوں پر شرح سود 2 فیصد اور 6 تا 10 سال کے قرضوں پر شرح سود 4 فیصد ، 15 سے 20 سال کے قرضوں پر شرح سود 2.5 فیصد کر دی گئی ہے ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس شرح سود کا اطلاق صرف ہاوسنگ قرضوں پر ہی ہو گا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ” میرا گھر میرا پاکستان” اسکیم کے ذریعے اب تک 276 ارب کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور اب تک 117 ارب کے قرضے بھی جاری کئے گئے ہیں ۔