لاہور ( اعتماد ٹی وی) محکمہ موسمیات کی جاری کردہ تاذہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور نے آلودہ ترین شہروں میں اپنی پوزیشن پھر سے برقرار رکھی ہے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) محکمہ موسمیات کی جاری کردہ تاذہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور نے آلودہ ترین شہروں میں اپنی پوزیشن پھر سے برقرار رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
آئی کیو ائیر ویب سائٹ کے مطابق، آج دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر روس کا شہر کارسنویارک ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان کا شہر لاہور ہے۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ ہے۔
چوتھے نمبر پر بھارت کا شہر کلکتہ ہے۔ پانچویں نمبر پر چائنہ کا شہر وہان ہے جکبہ چھٹے نمبر پر پھر سے پاکستان کا شہر کراچی ہے۔
ساتویں نمبر پر پھر سے بھارت کا شہر دہلی ہے۔ آٹھویں نمبر پر سب سے آلودہ شہر کی لسٹ میں افغانستان کا شہر کابل آتا ہے۔ نویں نمبر پر چائنہ کا شہر ہنگزوں آتا ہے۔ دسویں نمبر پر بوسنیا کا شہر سراجیوو آتا ہے۔
اس طرح پاکستان اور بھارت ایسے دُو ملک ہے جن کے دو دو شہر پوری دُنیا میں سب سے زیادہ آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں پہلے دس نمبروں پر آتے ہیں۔