اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن کو رات 10 بجکر 57 منٹ پرعباسی اسپتال ایمرجنسی لایا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مکمل معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اقرار الحسن کے منہ پر مسلسل تھپڑ مارے گئے اور ان کو دیوار پر بھی مارا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق اقرارالحسن کو جسمانی چوٹیں بھی آئی ہیں اوران کے سر پر شدید چوٹ آئی،ان کے سر پر چوٹ بٹ لگنے کی وجہ سے آئی ہے۔ اسر اب ان کے زخموں پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔
یاد رہے آئی بی کے ایک افسر کے خلاف اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کیا تھا، اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ ثبوت کے ساتھ شکایت کیلیے آئی بی آفس پہنچے تو آئی بی افسران نے پوری ٹیم کو ہی یرغمال بنالیا۔