اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ نااہلی کی درخواست سننا اس کا اختیار نہیں۔
رہنما تحریکِ انصاف فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج ہی رجوع کیا تھا۔ فیصل ووڈا نے ایڈووکیٹ وسیم سجاد کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو بار بار یہ بھی بتایا تھا کہ کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے اور الیکشن کمیشن میں جان بوجھ کرکوئی جھوٹا حلفی بیان نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی نہیں دیا۔ اپیل میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔