آن لائن (اعتماد ٹی وی) شہرت پانے کی دوڑ میں فنکاروں کے ساتھ ٹک ٹاکرز جنون بھی حد پار کررہا ہے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) شہرت پانے کی دوڑ میں فنکاروں کے ساتھ ٹک ٹاکرز جنون بھی حد پار کررہا ہے۔
حال ہی میں لندن عدالت سے بری ہونے والی بانی متحدہ سے ملاقات کر کے اُ نکا انٹرویو بھی کیا۔ اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر چلا کر خوب شہرت حاصل کی۔
اس ویڈیو میں انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو عدالت سے باہر آتے ہوئے اور حریم شاہ سے بات کرتے ہوئے دکھایا ہے۔
حریم شاہ نے کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں بھی بانی متحدہ ملاقات کر چکی تھیں لیکن چونکہ عدالت میں ویڈیو بنا نا ممنوع ہے اس لئے وہاں ویڈیو نہیں بنا سکی اور کمرہ عدالت سے باہر آ کر انتظار کرنے لگی۔
جیسے الطاف حسین کمرہ عدالت سے باہر تو حریم نے گفتگو کی کوشش کی جس پر سیکورٹی گارڈ نے انھیں منع کیا پر بانی متحدہ نے ان سے بات چیت کی اور دعائیں دیں۔
ٹِک ٹاکر حریم شاہ الطاف حسین سے کافی متاثر نظر آرہی ہیں اُن کا کہنا ہے کہ وہ الطاف سے حسین متعلقہ الزامات پر یقین نہیں کرتی ۔
کیونکہ جب الطاف حسین کا دور تھا تو وہ بہت چھوٹی تھیں اور کراچی میں ایم کیو ایم کے دور کے حادثات کیونکہ حریم کی آنکھوں کے سامنے نہیں ہوئے ۔
حریم کے مطابق اگر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے دور کراچی کے ساتھ کچھ غلط یا بُرا ہوا ہے تو آج کراچی میں ایم کیو ایم کوئی حامی موجود نہ ہوتا جبکہ ایسا نہیں ہے آ ج بھی بانی متحدہ کے سچے حامی کراچی میں موجود ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ الطاف حسین والے ویڈیو کے بعد عوام مجھ پر تنقید کر رہی ہے اور مجھے بھی پاکستان دشمن سمجھا جا رہا ہے ۔