آن لائن (اعتماد ٹی وی) لندن میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث بہت سی جانیں جا رہی ہیں اور طوفان رکنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ تیز آندھی کے باعث لندن کے کئی شہروں سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) لندن میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث بہت سی جانیں جا رہی ہیں اور طوفان رکنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ تیز آندھی کے باعث لندن کے کئی شہروں سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
لندن اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹرین سروس بھی روک دی گئی ہے۔ لندن اور لیڈز کے درمیان بھی ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یارک ، ایڈنبرا اور نیو کاسل کے تمام علاقوں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں تیز آندھی کے خدشات کو ظاہر کیا گیا ہے۔ نیز سمند ر میں چلنے والے تمام بڑے چھوٹے جہازوں کو الٹی میٹم دیا گیا ہے۔
ویلز ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں بھاری ٹریفک کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ ٹریفک کے پل بڑے ٹرکو ں اور گاڑیوں کے لئے بند کر دئے گئے ہیں۔
تفریح گاہیں ، سکول اور پارک بھی بند کردئیے گئے ہیں ۔ برطانیہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خطرناک طوفان کا خدشہ ہے ۔
جرمنی میں اس طوفان سے مکانوں کی چھتیں اور درخت اُکھڑ گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں بجلی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور طوفان وقت گزرنے ساتھ شدید ہوتا جا رہا ہے۔
جبکہ طوفان کے باعث ہوائی طیاروں کی لینڈنگ میں مشکل ہو گئی ہے۔ برطانیہ اور نید ر لینڈ میں طوفان کی وجہ سے درخت اکھڑ کر گر گئے۔