اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد حکومت نے عوام کو مزید پریشان کرنے کی تیاری کر لی ہے، جس کے مطابق نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور ایجنسی نے دے دی ہے ۔

درخواست کے مطابق، بجلی کے فی یونٹ میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 160 روپے تک ہوگئی ہے جو کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
اسی اضافے کی وجہ سے سینٹرل پاور ایجنسی نے اضافے کی درخواست کی۔
درخواست پر سماعت 28 فروری 2022 کی جائے گی۔ یہ درخواست جنوری 2022 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بعد از منظوری درخواست قیمتوں کا اطلاق “کے الیکٹرک “کے علاوہ تمام کمپنیوں پر ہوگا ۔
بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائےخوردو نوش کی قیمتوں اضافہ نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ فلور ملز کے مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
موجودہ حکومت مہنگائی کی روک تھام میں بُری طرح ناکام رہی ہے۔ لوگوں کا وزیر اعظم سے سوال ہے کہ اجازت ہو تو کیا اب ہم گھبر الیں؟