قبضہ مافیا کو ہوا نقصان ! وزیر اعظم پاکستان کا قابل تحسین عمل!
قبضہ مافیا کو ہوا نقصان ! وزیر اعظم پاکستان کا قابل تحسین عمل!
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں زمینوں پر قبضہ کرنا معمولی بات ہے ۔ اس سلسلے میں غریبو ں کی تو کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔ زمینوں کے یہ مقدمات سالہا سال چلتے رہتے ہیں اور ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔
قبضہ مافیا نے اس سلسلے میں عام عوام کو ہی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سرکار کو بھی اس میں شامل کر دیا ہے اور بہت سی سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا ۔
حکومت نے کیا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور سرکاری زمین قبضہ مافیا سے آزاد کروالی۔ وزیر اعظم کے حکم پر جنوبی پنجاب میں یہ آپریشن کیا گیا اور ہزاروں ایکڑ کی اراضی تونسہ شریف سے آزاد کروائی بلکہ مظفر گڑھ سے 30 ہزار ایکڑ کی اراضی بھی واپس حاصل کی ہے۔
حکومتی اراضی پر بااثر افراد نے اپنے فارم ہاؤس ۔ اور شکار گاہیں بنائی ہوئی تھیں۔ کچھ زمینیں جزیروں اور جنگلات کی شکل اختیا ر کرگئی ہیں۔
مظفر گڑھ کی زمین پر قبضہ مافیا نے خان پور وائلڈ لائف پارک میں بدل دیا تھا۔ اس وائلڈ لائف پارک کو موجودہ حکومت نے 30 ہزار ایکٹر پر پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پارک کی حفاظت کے لئے سیکورٹی گارڈ اور مالی وغیر ہ کی بھرتی کی جائے گی۔
اس آپریشن میں مختلف سرکاری اداروں سے مدد لی گئی جس میں مقامی پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلی حیات شامل ہیں ۔
وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ شبیر قریشی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم نے سربراہی میں آپریشن کو مکمل کیا گیا۔ دونوں معاون خصوصی نے آپریشن کا جائزہ لے کر ہدایات دیں اور تمام اراضی پر موجود فارم ہاؤسز اور جھونپڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں ۔ ان اراضیوں کو شہریو ں کی فلاح و بہبود کے لئے مخصو ص کر دیا گیا ۔
اراضی پر موجود رہائشی کمروں اور جھونپڑیوں میں پولیس چوکیاں بنائی جائیں گی۔ تونسہ شریف میں حکومتی اراضی پر بلائنڈ ڈولفن ریزرو بنایا گیا تھا۔ جس کے 7 ہزار ایکڑ کی اراضی استعمال کی گئی اس طرح 61 ہزار ایکٹر کا علاقہ بلائنڈ ڈولفن ریزرو کے لئے مخصوص ہو گیا جس میں 7 ہزا ر ایکٹر کا علاقہ قبضہ مافیا نے علامہ ممنوعہ بنایا ہوا تھا۔
حکومتی آپریشن کے بعد قبضہ مافیا کو منہ کی کھانی پڑی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک اسلم نے کہا کے اب ان زمینو ں پر کوئی قبضہ نہیں کر سکے گا ۔
دوسری طرف، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے پاکستان کا ایک دن کا دورہ کیا ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ بل گیٹس دنیا کے سب دے بڑھے سافٹ وئیر مائکروسافٹ کے مالک بھی ہے۔ اور یہ پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے مفت فراہم کرتے ہیں ۔
پاکستان کے دورے بعد، بل گیٹس نے پیغام جاری کیا کہ ان کا پاکستان میں دورہ بہت اچھا رہا اور وہ پاکستان کے پولیو کو ختم کرنے کے عزم سے کافی پرامید ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پولیو کو ہمیشہ کے لئے ختم کر سکتے ہیں ۔