دریائے راوی، سندھ، چناب اور جہلم کے ناموں کا مطلب کیا ہے اور انہیں ان نام سے منسوب کیوں گیا، تاریخی حوالے سے جانئے دلچسپ حقیقت۔۔
دریائے راوی، سندھ، چناب اور جہلم کے ناموں کا مطلب کیا ہے اور انہیں ان نام سے منسوب کیوں گیا، تاریخی حوالے سے جانئے دلچسپ حقیقت۔۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) آفتاب اقبال پاکستانی دریاؤں کے اصل نام اور ان کے معنی بتاتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ پاکستانی دریا: راوی کا اصل نام ہے ایراوتی۔ ایرا (سنسکرت) معنی آگ۔ وتی معنی والی۔ یعنی ایراوتی معنی آگ والا، یعنی آگ جیسا۔ راوی کے اندر زرخیز مٹی ہے اس لئے وہ سرخ لگتا ہے اس لئے اس کو آگ والا کہا جاتا ہے۔
اور پھر چناب کو چناب اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے چاند جیسا پانی، یعنی انتہائی اجلا، روشن اور شفاف پانی۔
اور جہلم۔ جَل ھَم یہ دو لفظوں کا مرکب ہے۔ جل معنی پانی اور ھم معنی میٹھا۔ اس کو منسوخ کیا جاتا ہے شیر شاہ سوری کے ساتھ جبکہ یہ کہا تھا ظہیرالدین بابر نے۔
دریائے سندھ، سندھ ہندو سے ہے، فارسی میں اس کو ہندو کہتے تھے اور پھر سنسکرت میں گیا تو سندُھو ہو گیا، پھر کسرتِ استعمال سے سندھو سے سندھ کر دیا گیا۔ اس لئے اب سندھ کہا جاتا ہے۔
اس کے بعد چناب، اس کو نیلاب کہا گیا ہے تاریخِ فرشتہ میں۔ نیلاب یعنی نیلا پانی، اور اس کا پانی بھی نیلا ہے۔
ستلج کو نیلی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے پانی کا رنگ نیلا ہے۔ دریائے نیلم بھی نیلا ہونے کی وجہ سے اس کا نام نیلم ہے۔