اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) کسی بھی ملک کی ترقی کی راہ میں کرپشن اور بدعنوانی کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ سمیت بدعنوانی کے بڑے بڑے کیسز آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جو وطن عزیز کو آگے بڑھنے سے نہ صرف روک رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کو پاکستان کو درپیش بڑے مسائل میں سے قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پاناما اور پنڈورا پیپرز کے بعد سوئس بینک سے بڑے پیمانے پر لیک سامنے آیا ہے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور امیر ممالک سے غریب ممالک کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔