الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر اعتراضات اٹھادیے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر ای سی پی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں۔
ذرائع ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں پر رہنمائی لی جائے گی، اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پر اپنا لائحہ عمل طے کرے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) متعارف کرانے پر 37 اعتراضات اٹھا دیے تھے جسے ایک وفاقی وزیر نے ای وی ایم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر قرار دیا تھا۔