کراچی (اعتماد ٹی وی) روبوٹک سرجری کو طب کی سائنسی دنیا میں مستقبل کی سرجری کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ اِس سرجری میں مخصوص سہولتوں کی وجہ سے نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس سرجری کی خاص بات یہ ہے کہ اِس کی وجہ سے مریض کے جسم پر سرجری کے نشانات کم ہوتے ہیں، خون کا اخراج کم ہوتا ہے اور مریض کا اسپتال میں قیام بھی محدود ہوتا ہے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) نے سکھر میں روبوٹک سرجری یونٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو اگلے ماہ کے آخر تک قائم کر لیا جائے گا۔