گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔
گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔
جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’نوٹائم ٹوڈائے‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’بہترین اوریجنل سونگ‘، ’بہترین سونگ‘اور ’بہترین ویژول ایفیکٹس‘سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔
اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔ لاریب عطا نے اپنی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈز کی نامزدگیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جس کی وجہ سے مجھے “نو ٹائم ٹو ڈائے” کے لیے آسکر اور بافٹا کی نامزدگیوں میں مدد ملی۔
لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔ وہ دنیا کی نوجوان خواتین وی ایف ایکس (ویژول آفیکٹس) فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے ہالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس پر کام کیا ہے۔ جن میں “گاڈ زیلا”، “ایکس مین” اور “مشن ایمپوسیبل” شامل ہیں۔