لاہور (اعتماد ٹی وی) موجودہ کرونا کی وباء کی روک تھام میں گورنر پنجاب محمد سرور کا کردار ایک واضح اہمیت رکھتا ہے، انہوں نے اجتماعی سوچ کے پیش نظر ہمیشہ عوام کی فلاح کے لئے کام کیا۔ حب الوطنی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے، گورنر پنجاب محمد سرور نے ایک اور تاریخ کے رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، گورنر پنجاب محمد سرور کی درخواست پر امریکہ نے پاکستان کو چالیس لاکھ ستر ہزار (7۔4 ملین) ویکیسینز مہیا کر دی ہیں۔ جس پر گورنر پنجاب محمد سرور نے امریکہ کے اس تحفے پر شکریہ ادا کیا۔
تیسری سالانہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی کنوکیشن کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے، محمد سرور نے کرونا ویکسین لینے کے لئے کی جانے والی جدوجہد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان نژاد امریکی ڈاکٹر عمران شریف کے ہمراہ یو ایس کی کانگرس سے ملاقات کی۔