وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقوقِ سندھ مارچ شروع کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بھی اس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقوقِ سندھ مارچ شروع کررہی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے بھی اس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 سال سے شہر پر قابض لوگوں نے صرف اپنے بنگلے تعمیر کیے ہیں۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 11 ہزار کے قریب اسٹریٹ کرائمز 2 ماہ میں ریکارڈ کیے گئے۔
انہوں نے سندھ حکومت کے ہدف کو تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور قانون کے نفاذ سمیت کسی چیز پر صوبائی حکومت کا کنٹرول نہیں، سندھ حکومت کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نہیں لگاتی سکتی، اندرونِ سندھ کے حالات اور اسپتالوں کی صورتحال بد سے بتر ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ علی حسن زرداری سندھ پر قبضے کرکے زرداری کالونی بنانا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کی منافقت سے سندھ اور کراچی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں گندم کو چوہے کھا گئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ مارچ میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں، ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ سندھ مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ علی زیدی نے کہا کہ زرداری اور بلاول مافیا سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے، 2023 میں سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔