فلم کی نمائش پر دوممالک کی پابندی میں ایک اور ملک شامل ہوگیا۔
فلم کی نمائش پر دوممالک کی پابندی میں ایک اور ملک شامل ہوگیا۔
برطانوی ہدایتکار کینتھ براناگ کی فلم”ڈیتھ آن دی نیل” پر عرب ممالک کی جانب سے قدم اُٹھایا گیا اور اس فلم پر پابندی لگائی گئی۔ فلم کی نمائش پر سب سے پہلے کویت نے پھر لبنان نے پابندی عائد کی اور اب اس فہرست میں تیونس بھی شامل ہو گیا ہے۔
ڈیتھ آ ف دی نیل میں یہودی اداکارہ گیل گیدوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔
اس سلسلے میں تیونس کےحکومت نے اعلا ن کیا ہے کہ کویت و لبنان کے بعد شمالی افریقی ملک کے سینما گھروں پر اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس بات کی تصدیق تیونس سینما گھروں کے مالکان نے کر دی ہے کہ انھوں نے 9 فروری کو اس فلم کی نمائش کو حکومتی حکم کے بعد روک دیا تھا اور اب تک اس پر دوبارہ کوئی حکم نہیں آیا۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گیل گیدوت کا تعلق اسرائیل سے ہے اور اسرائیل کے ہر شہری پر دو سال تک فوج کی خدمات لازم قرار دی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماڈل و اداکارہ گیل گیدوت نے بھی دو برس تک فوج کی تربیت حاصل کی ہے ۔
فلم کی نمائش پر پابندی کی وجہ سوشل میڈیا پر شہریوں کا مطالبہ بتا یا جا رہا ہے۔ تاحال فلم کی نمائش پر پابندی کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی لیکن اس پابندی عائد کر دی گی ہے