اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ اس بات کا ثبوت پاک آرمی میں ملتا ہے۔ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج میں ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے وہ پاک فوج میں اس عہدے تک پہنچنے والے پہلے ہندو افسر بن گئے ہیں۔
پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے کیلاش کمار کا تعلق تھر سے ہے۔ ڈاکٹر کیلاش کمار 1981 میں سندھ کے ضلع تھرپارکر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2008 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کیلاش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیلاش کمار ہمارا فخر ہیں۔