غیر ملکی اداکارہ کے پاکستانی لباس میں خوب چرچے
غیر ملکی خواتین پاکستانی لباس یعنی قمیض شلوار اور دوپٹہ پہن کر بالکل منفرد دکھائی دیتی ہیں۔ جیسے کہ پی ایس ایل کے ایونٹ میں ایرن ہالینڈ نے پہنے اور دنیا بھر میں ان کے خوب چرچے ہوئے۔ ایرن ہالینڈ کی طرح اب ایک میکسیکن اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ماڈل لوپیتا نیونگ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ لپیتا نیانگو نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کردیں۔ اداکارہ 25 فروری کو پاکستانی آرٹسٹ میشا جاپانوالا کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کراچی تشریف لائیں۔ انہوں نے شادی پر گلابی رنگ کا خوبصورت سا لہنگا پہنا۔ حالانکہ وہ لہنگا بھارتی طرز کا بنا ہوا تھا لیکن لوگوں نے اس پہناوے پر خوب تعریف کی۔
اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ” مجھے قمیض شلوار کی یہ زندگی پسند آئی ہے۔” یعنی ان کو قمیض شلوار پہننا اچھا لگا ہے۔