بولی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔ مادھوری ڈکشٹ کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ’ڈانسنگ گرل‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہیں ان کے رقص کی وجہ سے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔
دی فیم گیم کو 25 فروری کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر شائقین نے جہاں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کی تعریفیں کیں، وہیں کچھ لوگ ویب سیریز کی کہانی پر بھی نالاں دکھائی دیے۔
لوگوں نے جہاں ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری کو سراہا، وہیں ’دی فیم گیم‘ کی کہانی کی کمزوریوں پر بھی بات کی۔’دی فیم گیم‘ کا پہلا نام ’فائنڈنگ انامیکا‘ تھا، تاہم اس کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔
ویب سیریز کی کہانی پرتعیش اور بولڈ زندگی گزارنے والی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔