کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کیلئے خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجاکا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منافع میں 71فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900ملین روپے کمائے ہیں۔
پی سی بی کے سرتاج ایونٹ سے نہ صرف باصلاحیت اور پرجوش نوجوان کرکٹرز ملک کو مل رہے بلکہ بورڈ کے خزانے پر بھی شاندار اثر پڑرہا ہے، ساتھ ہی کرکٹ کے ترسے شائقین کو کوالٹی مقابلے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔