لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے بعد سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں تمام مخالف پارٹیاں ایک دوسرے سے رابطے بڑھا رہی ہیں تاکہ ان رابطو ں کے ذریعے ایک دوسرے کی بات سمجھنے میں آسانی ہو اور حکومت کے لئے ان کا نظریہ کیا ہے اس بات کا پتہ چلے ۔
شہباز شریف کے چوہدری برادران کے گھر عیادت کے لئے جانے کے بعد سے ایک خبر گردش کر رہی ہے مسلم لیگ ن اور ق ایک ہورہی ہیں لیکن حکومتی وزراء نے چوہدری مونس الٰہی سے متعلق اعتماد کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نے بھی کہا کہ مونس الٰہی کے کام سے مطمئن ہیں۔
لاہور کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بیان دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے تمام افراد پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے حق میں نہیں حال ہی میں اسلامی جماعت کے امیر سراج الحق کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اصل کہانی سامنے آئی ۔