راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بدھ کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پربات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سی او اے ایس نے بتایا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں ممالک کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔
اس کے بعد جنرل نے علاقائی استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جب کہ دونوں فریقین نے ملک کے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے کیا۔
ایرانی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے افغان کی صورتحال سے متعلق پاکستان کے کردار اورپاکستان بارڈر مینجمنٹ کے موثر اقدامات اور سیکیورٹی تحفظات کو بھی سراہا۔