اگلی حکومت کس کی ہو گی؟؟؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مخالف پارٹیوں میں جو ڑ تو ڑ کئے جا رہے ہیں۔ سیاسی ماحول بہت گرم ہے اور ہر پارٹی کا رخ مسلم لیگ ق کی طرف ہے۔ اس گٹھ جوڑ کا نتیجہ پتہ نہیں کیا نکلتا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی اس سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے راہ ہموار کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوامی مارچ شروع ہو چکا ہے۔
عوامی مارچ کے بعد ہی وزیر اعظم نے بڑا اعلان کیا ۔ جس پر مخالف پارٹیو ں کو سانپ سونگھ گیا ۔ حکومت کا یہ فیصلہ خلاف توقع تھا ۔ اس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد میں استحکام نہیں رہ سکتا ، جس مہنگائی کو بنیاد بنا کر عوامی مارچ کو شروع کیا گیا تھا اس کا جوش وزیر اعظم کے خطاب کے بعد کم ہوگیا۔
مخالف پارٹیا ں اس فیصلے پر کافی غصے میں تھیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا کہ مخالف پارٹیوں کو غصہ بجلی وپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے نہیں آیا بلکہ ان کو نظر آ رہا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ نہیں آنے والا۔