آنن لائن (اعتماد ٹی وی) افغانستان پر نئی قیادت کی حکمرانی کے بعد سے تعلیم و دفاتر کو کافی نقصان ہوا۔ لڑکیوں کو سکول و دفتر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اور افغانستان کے تمام اثاثے بیرون ممالک موجود تھے جو کہ نئی قیادت کے اقتدار میں آنے کے بعد تمام ممالک نے فریز کر دئے۔ تمام شہری افغانستان چھوڑنے کی کوشش کرنے لگ گئے۔
افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران کی وجہ سے حالات بہت خراب ہوگئے اس سلسلے میں ورلڈ بینک نے اہم اقدامات کئے۔ ورلڈ بینک نے صورتحال کو قابو کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ رقم انھوں نے نئی حکومت کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے یہ رقم افغانستان میں تعلیم و صحت کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے دی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں خود مختارانہ یہ امداد ضرورت مندوں میں مکمل کریں گی اور ایسے منصوبے شروع کریں گے جس سے افغانستان میں انسانی بحران کی روک تھام کی جا سکے۔