لاہور ( اعتماد ٹی وی ) محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ گزشتہ ہفتے بروز جمعرات لاہور میں بوندا باندی شروع ہوئی جو سار ا دن جاری رہی اور موسم تبدیل ہوگیا۔
اب پھر محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے میں بارشوں کا عندیہ دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں آج 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا کی رفتا ر 14 کلو میٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 40 فیصد رہا۔
لاہور میں اتوار کی رات اور پیر کی صبح بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔اس قبل بھی بارش کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہوئی تھی جمعرات کو لاہور میں ہونے والی بوندا باندھی سے سردی بڑھ گئی۔ کلمہ چوک ، مسلم ٹاؤن اور برکت مارکیٹ کے علاوہ بھی دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔
جس سے روالپنڈی و اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے شہر کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ تک کم ہو کر رہ گیا۔