وقت قریب ہے وزیر اعظم رخت سفر باندھ لیں، آصف علی زرداری۔
وقت قریب ہے وزیر اعظم رخت سفر باندھ لیں، آصف علی زرداری۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پیپلز پارٹی کا مسلسل جاری عوامی مارچ بجانب منزل گامزن ہے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو آخری 24 گھنٹے دئیے تھے اور آج پیپلز پارٹی کے سابقہ چیئر مین و صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عوامی مارچ سے خطاب کیا ۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے کھوکھلے وعدے کر کے عوام کو لوٹا۔ عوام نے ان پر اعتماد کیا اور انھیں حکومت کا موقع دیالیکن اقتدار میں آتے ہی ہر چیز ان کے قابو سے باہر ہو گئی۔
سابقہ چئیر مین نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ہر بحران پر قابو پایا تھا۔ اگر اب کی بار ہمیں عوام کی خدمت کا موقع ملا تو سب سے پہلا کام اس مہنگائی کو دور کریں گے۔ ہمارا اور عوام کا ایک ہی مقصد ہے کہ موجودہ وزیر اعظم سے ملک کو نجات دلائیں اور ایک اچھا اور باشعور شخص اقتدار میں لائیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں جانتا ہوں کون میرا خیر خواہ ہے اور کون دشمن، لیکن اس وقت ہم صرف عوام کے حق میں ایک ہوئے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانا ہمارا ایجنڈا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان اب رخت سفر باندھ لیں کسی بھی وقت فیصلہ آ سکتا ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تھی اور پیپلز پارٹی کے سابقہ چیئر مین آصف علی زرداری ملک کے صدر بنے تھے۔ ان ہی کے دور اقتدار میں وکلاء کے احتجاج ہوئے ، جسٹس افتحار چودھری کو نظر بند کیا گیا۔ اور بجلی بحران بھی پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے بہت سے واقعات بھی روُنما ہوئے تھے۔